Swat News

سوات نیوز ڈاٹ کام کے سلسلہ وار پروگرامز

 

وفاقی وزیر بجلی نے لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر قوم سے معافی مانگ لی

لاہور،نگراں وفاقی وزیربرائے پانی وبجلی مصدق ملک نے لوڈشیڈنگ میں کمی نہ لانے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں بجلی کی موجودہ پیداوار 8 ہزار میگاواٹ اور طلب 14 ہزار 800 میگاواٹ ہے لہٰذا پیداوار میں کمی اور گرمی کے باعث لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ تعاون نہیں کررہے، اس صورتحال میں جب ہمارے پاس نہ پانی ہے، نہ تیل اور نہ گیس تو بجلی کی پیداوار میں بہتری کیسے لاسکتے ہیں۔
نگراں وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورتحال پر پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے

مزید

ن لیگ اور جے یو ائی کے درمیان مفاہمت کے دو دور بے نتیجہ ختم

اسلام آباد, حکومت میں شمولیت کے لئے مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران راجا ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دو روز قبل جے یوآئی (ف) کو حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر آج انہیں باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان سے جن امور پر بات ہوئی ہے وہ اپنی پارٹی میں اس پربات کریں، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ جلد ہی نتائج سامنے آجائیں گے۔

مزید

الیکشن کمیشن کا این اے 250کے پورے حلقے میں پولنگ کرانے کا ایم کیوایم کا مطالبہ مسترد

اسلام آ باد, الیکشن کمیشن نے این اے 250کے پورے حلقے میں پولنگ کرانے کا ایم کیوایم کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے صرف 43 پولنگ اسٹیشنز پر ہی دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے اورانتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اورباہر فوج بھی تعینات کی جائے گی۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت کراچی کے حلقہ این اے 250 پر دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار، بابر غوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی، اسحاق خاکوانی اور

مزید

سوات الیکشن 2013

تصاویر

اشتھارات

the home of education

موسم کا حال

Haze

27°C

Mingora

Haze
Humidity: 45%
Wind: N at 0 km/h
Monday
Sunny
27°C / 42°C
Tuesday
Sunny
27°C / 43°C
Wednesday
Sunny
28°C / 43°C
Thursday
Sunny
29°C / 44°C